18 نومبر، 2024، 12:07 PM

بین الاقوام اداروں میں صہیونی حکومت کی رکنیت غیر معقول ہے، ایرانی وزارت خارجہ

بین الاقوام اداروں میں صہیونی حکومت کی رکنیت غیر معقول ہے، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ جیسے عالمی اداروں میں صہیونی حکومت کی موجودگی نامعقول ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں سے ناآشنا ہے اسی وجہ سے ہر ملک اور قوم کے خلاف کاروائی کرتی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی حکومت کا اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں میں موجود ہونا کسی بھی لحاظ سے معقول نہیں ہے۔ عالمی اداروں میں رکنیت کی قابلیت نہ ہونے کی وجہ سے اس جنایت کار حکومت کے خلاف احتجاج زور پکڑ رہا ہے۔

انہوں نے غزہ اور لبنان میں صہیونی جنگی جرائم پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر جواب طلبی نہ ہونے کی وجہ سے صہیونی حکومت جنایات جاری رکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے امریکہ اور یورپی ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کو امریکہ اور یورپی ممالک کی اپنے فرائض سے روگردانی پر اطمینان ہے اسی لئے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔

News ID 1928199

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha